LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Web Desk

28 January 2026

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم پر جعلی رجسٹری اور جعلی انتقال درج کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کو ایک کنال زمین منتقل کرنے کے بجائے دھوکہ دہی سے صرف 10 مرلہ زمین منتقل کی گئی۔

عدالتی فیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم پر سرکاری عہدے کے غلط استعمال اور ذاتی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات بھی موجود ہیں۔ استغاثہ کے مطابق اصل حقائق تک رسائی اور مؤثر تفتیش کے لیے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کے بیان یا کسی ممکنہ سمجھوتے کی بنیاد پر ضمانت جیسی غیر معمولی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرکاری عہدے کا غلط استعمال ایک سنگین معاملہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تحریری فیصلے کے مطابق نجف حمید کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی انکوائری جاری ہے۔ عدالت نے استغاثہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی۔