LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے: مریم نواز

Web Desk

28 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ یہ بات انہوں نے میانوالی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر نور خان، عبید اللہ خان شادی خیل، امانت اللہ خان شادی خیل، عدیل عبد اللہ خان رخڑی، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو امام مسجد کے لیے اعزازیہ کارڈ کے اجرا پر خراج تحسین پیش کیا اور صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پسماندہ اور چھوٹے اضلاع سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بنایا جا رہا ہے۔

  • وفد نے وزیراعلیٰ کو میانوالی میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹروبس فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ میانوالی کے عوام کے لیے الیکٹروبس کسی معجزے سے کم نہیں، جبکہ بیوٹیفکیشن اور ستھرا پنجاب منصوبے سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔