علیمہ خانم کی بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا ٹاک، بانی سے ملاقات نہ ہونے اور قیدِ تنہائی کا الزام
Web Desk
27 January 2026
علیمہ خانم نے اپنی بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج منگل کا دن ہے اور قاعدے کے مطابق فیملی اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے، تاہم بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بانی سے صرف دو درجن ملاقاتیں ممکن ہو سکیں، جبکہ آخری ملاقات 2 دسمبر کو کروائی گئی۔ علیمہ خانم کے مطابق وکیل سلمان صفدر 20 دسمبر کو ملاقات کے لیے گئے تو زبردستی صرف 8 منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔
علیمہ خانم نے الزام عائد کیا کہ بانی کو ٹارچر کرنے کے لیے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا اور یہ سوچا گیا کہ انہیں ذہنی مریض بنا دیا جائے، تاہم بانی اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ بانی جیسا شخص ان کی فیملی میں ہے، جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے اپنے تمام کیسز کا سامنا کیا اور جھوٹے مقدمات کے باوجود ملک سے فرار نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق بانی تمام کیسز میں سرخرو ہوئے، اسی لیے اب ایسے ججز نہیں مل رہے جو انہیں جھوٹے مقدمات میں سزائیں دے سکیں۔
علیمہ خانم نے کہا کہ ایک سال سے بانی کی اپیل نہیں سنی گئی، جبکہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی وکلاء کو جیل میں دستخط نہیں کرنے دیے جا رہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ جیسے ہی یہ کیسز آزادانہ طور پر عدالت میں سنے جائیں گے، وکلاء کے مطابق پانچ منٹ میں بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی ممکن ہو جائے گی۔
انہوں نے جج ڈوگر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی طور پر رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اگر وہ دباؤ نہیں لے سکتے تو اپنے منصب سے الگ ہو جائیں۔ علیمہ خانم نے مطالبہ کیا کہ جرات مند ججز سامنے آئیں جو پاکستانیوں کو انصاف فراہم کر سکیں۔
علیمہ خانم نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو تحریک تحفظ آئین کی جانب سے ملک بند کرنے کی کال دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایک دن کے لیے ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ بسنت کے اعلان کے باوجود عوام پتنگوں پر قیدی نمبر 804 لکھ کر آسمان پر اڑائیں گے۔ ان کے مطابق تمام منتخب اراکین اڈیالہ روڈ پر موجود ہیں اور 8 فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن احتجاج کیا جائے گا، جس کے بعد احتجاجی سرگرمیاں سڑکوں پر بھی دیکھی جا سکیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026