حیدرآباد میں شاعرآکاش انصاری قتل کیس کافیصلہ، لے پالک بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت
Web Desk
27 January 2026
حیدرآباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے معروف سندھی ادیب اور شاعرڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مقتول کے پالک بیٹے شاہ لطیف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔
ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فرسٹ کے جج تصور راجپوت نے کیس کا محفوظ کیاگیاتفصیلی فیصلہ سنایا۔ عدالت کے مطابق ملزم کے خلاف پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہوا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری کی جھلسی ہوئی لاش 15 فروری 2025 کو ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں تو ڈاکٹر آکاش کوتشدد کر کے مارنے اور بعد میں جلانے کا انکشاف ہوا تھا
آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے قتل کرنے اور واقعے کو سانحہ قرار دینے کے لیےلاش کو جلانے کا اعتراف کیا تھا۔پولیس تحقیقات کے مطابق آکاش انصاری کا بیٹا نشے کے عادی اوراس کے مقتول سےاختلاف تھے جو قتل کی وجہ بنے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026