بہن ڈاکٹر عظمیٰ کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات کا اظہار
Web Desk
27 January 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کو پہلے رانگ میں انفیکشن ہوا تھا، تاہم انہوں نے ڈرپس لگوانے سے انکار کیا۔ بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کو گھر میں بند کر دیا گیا، جس پر اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں۔
ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق 2 دسمبر کو ملاقات کے دوران صحت کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں اور ملاقات کا دورانیہ صرف 20 منٹ کے قریب تھا۔ اگر ملاقات کا وقت زیادہ ہوتا تو شاید مزید تفصیل سامنے آتی۔
انہوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں بھی مسئلہ تھا، مگر ملاقات کے دوران اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اہلِ خانہ کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
ڈاکٹر عظمیٰ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک آفیشل اسٹیٹمنٹ جاری کرے اور بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال واضح کرے، کیونکہ اہلِ خانہ مسلسل غیر یقینی صورتحال میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026