خیبرپختونخوا : مالی شفافیت اور جدید حکمرانی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز
Web Desk
10 November 2025
سہیل آفریدی کی زیر صدارت ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے تمام امور کو بتدریج ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ تیار کر لیا گیا ہے اور جلد اسے کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت حکومت، عوام اور تاجروں کے تمام ادائیگی کے معاملات ڈیجیٹل کیے جائیں گے، جس کا مقصد مالیاتی امور میں شفافیت، سہولت اور مؤثریت کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک 170 مختلف سروسز کی نشاندہی کی جا چکی ہے جنہیں ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، جن میں 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں انتقالِ جائیداد ٹیکس، جائیداد ٹیکس، اسلحہ لائسنس، ابیانہ، ڈرائیونگ لائسنس، پلاٹ رجسٹریشن، ایچ ای سی داخلہ اور شکار لائسنس فیس شامل ہیں۔ مزید 34 سروسز کو دسمبر 2025 تک ڈیجیٹائز کیا جائے گا، جس سے تقریباً 12.3 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ جون 2026 تک تمام 170 سروسز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن مکمل کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہر دو ہفتے بعد ریویو میٹنگ منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر خودکفیل اور جدید طرزِ حکمرانی کی مثال بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026