عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری 6 فروری تک مؤخر کر دی
Web Desk
27 January 2026
عدالت نے 9 مئی کے ضمنی مقدمات سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے 6 فروری تک روک دے دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل بانی پی ٹی آئی کی غیر موجودگی کے باعث نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع دی اور بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت میں یا تو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدیں اور دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026