لاہور میں بسنت کے دوران دفعہ 144 نافذ، سیاسی علامات والی پتنگوں پر مکمل پابندی
Web Desk
27 January 2026
حکومت پنجاب نے بسنت کے دوران امن و امان اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں بسنت کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی علامات والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت یا استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ صرف سادہ یا کثیر رنگی پتنگیں استعمال کی جا سکیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت میں ملوث افراد کو سات سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات اشتعال انگیز عناصر کی جانب سے مذہبی یا سیاسی علامات کے استعمال کے امکان کو مدنظر رکھ کر کیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے 6 سے 8 فروری تک بسنت کی محدود اور محفوظ اجازت دی ہے، تاہم کسی بھی قسم کی قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026