ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنماؤں اور وزرا کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی
Web Desk
27 January 2026
ایم کیو ایم پاکستان کے اہم وزرا، اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی، جس پر پارٹی قیادت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی جبکہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر تنقید اور سوالات اٹھانا اس فیصلے کی وجہ بنا ہو۔ متحدہ رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے۔
صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کچھ وجوہات ہوں گی۔ ان کے مطابق شہر میں پولیس کی کمی ہے، اور ممکن ہے اسی وجہ سے سکیورٹی واپس لی گئی ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے پاس خود کوئی پولیس سکیورٹی موجود نہیں، اور سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی کوئی سکیورٹی نہیں ہے، اس لیے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر حیرت انگیز ردعمل نہیں ہونا چاہیے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ میں فارنزک لیب کا قائم نہ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے، تاہم رواں سال کے آخر تک یہ لیب فعال ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026