LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل، سفید گالوں کی برسات، ہر شے ڈھک گئی

Web Desk

27 January 2026

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا اور شدید سپیل شروع ہو گیا، جس کے باعث ہر طرف سفید چادر بچھ گئی۔ وادی نیلم میں 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں بالائی علاقوں میں 6 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔

مری اور گلیات میں سنو فال سے سیاح لطف اندوز ہوتے رہے، تاہم شدید برفباری کے باعث مری کی مال روڈ، جھیکا گلی اور نتھیا گلی سیاحوں کے لیے بند کر دی گئیں، جبکہ صرف بکنگ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، چمن، مسلم باغ اور کان مہتر زئی سمیت بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔

برفباری کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں، گریس ویلی، شونٹر ویلی، بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت کے راستے بند ہیں جہاں 10 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ باغ میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ لیپہ اور نیلم ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 13 گھر مکمل تباہ اور 28 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔