گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر سخت تنقید، تیراہ صورتحال پر شدید ردعمل
Web Desk
26 January 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے وادی تیراہ سے متعلق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 2013 میں ایک پُرامن صوبہ صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا، جو آج ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال کی ذمہ داری صوبائی قیادت کے سوا کسی اور پر عائد نہیں کی جا سکتی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر صوبے کا چیف ایگزیکٹو بغیر حکومتی منظوری کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا دعویٰ کرے اور ساتھ ہی لاعلمی کا اظہار کرے، تو یہ صرف نااہلی نہیں بلکہ گورننس کی مکمل ناکامی کا اعتراف ہے۔
گورنر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ دیا کہ وہ شعبدہ بازی اور سیاسی ڈرامہ بازی ترک کریں اور عوام کو واضح قیادت فراہم کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً تیراہ اور کرم کے عوام کو تقاریر نہیں بلکہ عملی اقدامات اور ٹھوس فیصلوں کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026