پنجاب اسمبلی میں متعدد اہم بلزپیش ، سیکریٹری کی عدم موجودگی میں بجٹ بحث پر اپوزیشن کا احتجاج
Web Desk
26 January 2026
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خاں کی صدارت میں ہوا۔جس میں پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ترمیمی بل، جنگلات ترمیمی بل، چناب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رحیم یار خان بل، پنجاب وائلڈ لائف تحفظ اور انتظام ترمیمی بل، پنجاب ہائی سیکیورٹی زونز اسٹیبلشمنٹ بل اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے گئے۔
ایوان نے پوٹھوہار واٹر بورڈ کے قیام سے متعلق حکومتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی۔جس میں کہا گیا کہ بورڈ آف گورنرز میں حکومت کی اکثریت کم از کم پچاس فیصد سے زائد ہوگی۔اجلاس میں وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوسٹ بجٹ اور پری بجٹ عام بحث کا آغازکیا۔ تاہم اپوزیشن نے سیکرٹری کی غیرموجودگی میں بجٹ بحث کی مخالفت کی۔
پنجاب اسمبلی میں لاہورسے نو منتخب رکن اسمبلی ملک شفیع کھوکھر اور ڈیرہ غازی خان سے نومنتخب رکن اسامہ عبد الکریم نے حلف اٹھایا۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس منگل کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026