سندھ سولرانرجی منصوبے میں اربوں روپےکی کرپشن،تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
Web Desk
26 January 2026
سندھ میں کم آمدن والے افرادکو 2 لاکھ سولر پینل دینے کے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد مبینہ کرپشن کی نیب تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کے نوٹس کے بعد ریکارڈ اور تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی نے کاغذات میں جعلسازی کرکے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے 10 کروڑ ڈالر کے قرض سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر نے پروجیکٹ کے عملے کی ملی بھگت سے مطلوبہ تعداد میں سولر یونٹس فراہم نہیں کیے تاہم کاغذات میں اسے مکمل دکھایا گیا۔
نیب نے اپنے انکوائری خط میں کہا ہےکہ اس معاملے میں انکوائری کو بہتر طریقے سے بڑھنے دیا جائے۔قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کسی بھی مرحلے پر اس معاملے میں کوئی انکوائری کرنے سے گریزکرے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026