سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ، بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا احتجاج
Web Desk
26 January 2026
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیرِ صدارت شروع ہواتو آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ایوان میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔ اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی کو اظہارِ خیال کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور شدید احتجاج کیا۔
ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات جاری رکھا، مگر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان کا نظم برقرار نہ رہ سکا۔ بعدمیں وقفہ سوالات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو بولنے کا موقع دیاگیا۔۔علی خورشیدی نے وزیرِ اعلیٰ مرادعلی شاہ پر یکطرفہ مؤقف پیش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جب تک ایم کیو ایم کے تمام ارکان کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، اسمبلی نہیں چلے گی۔انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے مطالبات تحریک کی صورت میں لانے کی تجویز دی
مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026