LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

خیبرپختونخوا پر ایک بار پھر دہشتگردی مسلط کی جا رہی ہے، سہیل آفریدی

Web Desk

26 January 2026

پشاور میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے پر ایک بار پھر دہشتگردی مسلط کی جا رہی ہے اور اس صورتحال سے متعلق انہوں نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اور درست فیصلے کیے جاتے تو دہشتگرد پہاڑوں سے نکل کر گھروں تک نہ پہنچتے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ دہشتگرد شہریوں کے گھروں تک پہنچ چکے ہیں اور بعض علاقوں میں لوگوں کو کھانا نہ دینے پر قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہزاروں آپریشنز کے باوجود اگر امن قائم نہیں ہوا تو اس کا ذمہ دار صوبائی عوام یا حکومت کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بدامنی کے پیچھے کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا ہاتھ نہیں بلکہ غلط پالیسی فیصلے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، تاہم اس کے باوجود بند کمروں میں فیصلے کیے گئے جو ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ڈرانے اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی مگر وہ اپنے فیصلوں سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سہیل آفریدی نے الزام لگایا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، تاہم وہ عوامی اعتماد پر قائم ہیں۔