LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

این ایف سی اور ضم اضلاع فنڈز کی تاخیر، خیبر پختونخوا کا وفاق سے فوری ادائیگی کا مطالبہ

Web Desk

26 January 2026

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، نیٹ ہائیڈل منافع اور تیل و گیس رائلٹیز کی عدم ادائیگی کو آئینی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیرِاعظم کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق وفاقی منتقلیوں میں مسلسل تاخیر سے صوبے کی کیش مینجمنٹ، بجٹ عمل درآمد اور عوامی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی قابل تقسیم پول سے صوبے کو مقررہ رقم کے مقابلے میں 54 ارب روپے کم موصول ہوئے۔

خط میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور قومی ذمہ داریوں کا مالی بوجھ غیر متناسب طور پر صوبے پر ڈالا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص 292 ارب روپے میں سے اب تک صرف 56 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جس سے انضمام کے اہداف کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ این ایف سی منتقلیاں، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں اور وزیراعظم معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔