لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کر لیا
Web Desk
26 January 2026
لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کر کے نمایاں اعزاز حاصل کر لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان لطیف الرحمان کے مطابق یہ شکار جاری ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران کیا گیا، اور شکار کئے گئے ہمالین آئی بیکس کی عمر 10 سال تھی جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی ارکاری میں مؤثر حفاظتی اقدامات کے باعث ہمالین آئی بیکس کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرافی ہنٹنگ قوانین کے تحت شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو دیا جاتا ہے، جو مقامی فلاح و بہبود، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر استعمال ہوتا ہے۔
ماہرین اور مقامی افراد کے مطابق یہ ماڈل پائیدار سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کامیاب ثابت ہو رہا ہے، جس سے مقامی آبادی کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026