گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر کا راز کھل گیا، سائنسدانوں نے رازوں سے پردہ ہٹادیا
Web Desk
25 January 2026
مصر کے گیزہ میں واقع عظیم ہرم، ہرم خوفو، صدیوں سے تاریخ کے سب سے بڑے معمہ میں شمار ہوتا رہا ہے۔ سائنسدانوں نے اب اس کے ممکنہ تعمیراتی راز کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ ہرم اندرونی پلی سسٹم کی مدد سے تعمیر کیا گیا، جس نے بھاری پتھروں کو حیران کن رفتار سے اوپر اٹھانے میں مدد دی۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مزدور ایک منٹ میں ایک بلاک نصب کرنے کے قابل تھے، جو روایتی طریقہ سے ممکن نہیں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرم کے اندر موجود ڈھلوانیں اور کاؤنٹر ویٹ سسٹمز پتھروں کو اوپر کھینچنے میں مددگار ثابت ہوئے۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہرم کو بنیادی طور پر اندر سے تعمیر کیا گیا، نہ کہ بیرونی ریمپس پر انحصار کرتے ہوئے۔
قبل ازیں مئی 2024 میں محققین نے صحرا کے نیچے دریائے نیل کی خفیہ شاخ دریافت کی تھی، جس سے یہ واضح ہوا کہ ہزاروں سال قبل اہرام کی تعمیر کے لیے بھاری پتھروں کو وہاں تک کیسے پہنچایا گیا۔ اس دریائی راستے کی موجودگی نے یہ سوال بھی حل کیا کہ اہرام مختلف مقامات پر کیوں تعمیر کیے گئے۔
گیزہ کے عظیم ہرم کی تعمیر میں تقریباً 23 لاکھ بلاکس استعمال ہوئے، جن کا وزن 2.5 سے 15 ٹن کے درمیان تھا، اور یہ ہرم دنیا کے سات قدیم عجائب میں واحد موجودہ عجوبہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف
5 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت
5 May 2026
چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی
5 May 2026
یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا
4 May 2026
ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری
4 May 2026