LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

پنجاب میں کمرشل عمارتوں کیلئے فائر سیفٹی الرٹ، 15 دن میں عملدرآمد کا حکم

Web Desk

25 January 2026

کراچی کے سانحے کے تناظر میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی کمرشل عمارتوں کیلئے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اس حوالے سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کمرشل عمارتوں میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
ان ہدایات کے تحت کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ فائر سیفٹی قوانین پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
تین منزلہ کمرشل عمارتوں میں ایمرجنسی انخلاء کیلئے اسٹیل کی سیڑھی نصب کرنا لازمی ہوگا۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ انخلاء کیلئے بنائی جانے والی اسٹیل سیڑھی دوسرے فلور سے مناسب طریقے سے منسلک ہو۔
انتظامیہ کے مطابق اسٹیل سیڑھی لگانے کیلئے کسی این او سی کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ عمارت کے ہر فلور پر فائر ایکسٹنگوشر کی موجودگی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کمرشل عمارتوں کے مالکان اور انتظامیہ کو 15 دن کے اندر تمام حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔