LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی ملاقات، پاک چین دوستی پر خراجِ تحسین

Web Desk

25 January 2026

لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے محسن نقوی کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار اور مؤثر فیصلوں کے معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب وزیر داخلہ کی حیثیت سے محسن نقوی نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔

ژاو شیرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا اور یہاں کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ سے بھائیوں جیسا تعلق ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

محسن نقوی نے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے کی طویل ملاقات نہایت خوشگوار اور سودمند رہی، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کروں گا اور اپنے بھائی سے ملاقات ہوگی۔

ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا جبکہ ژاو شیرین نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب پیش کی۔