LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں

اسٹامپ پیپر اور ای اسٹامپ فیسوں میں نمایاں اضافہ

Web Desk

25 January 2026

حکومت کے حالیہ فیصلے کے بعد اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے روزمرہ قانونی امور کے لیے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلاق کے لیے درکار اسٹامپ پیپر اب 100 روپے کے بجائے 1000 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ بچوں کے اسکول داخلوں اور ملازمت کے لیے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بجلی، گیس اور پانی کے نئے کنکشن کے لیے اسٹامپ فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ کی قیمت بھی 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ دیگر معاہدوں کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس بھی اب 500 روپے وصول کی جائے گی، جس پر وکلا اور عوامی حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔