LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان

کیئر اسٹارمر کے ردعمل کے بعد ٹرمپ نے برطانوی فوجیوں سے متعلق بیان بدل دیا

Web Desk

25 January 2026

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے سخت ردعمل کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے کردار سے متعلق اپنا بیان تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں برطانوی فوجیوں کو بہادر اور عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں جانیں قربان کرنے والے 457 برطانوی فوجی عظیم جنگجو تھے اور امریکا و برطانیہ کے درمیان تعلق ایسا مضبوط ہے جو کبھی کمزور نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی فوجیوں جیسا کوئی نہیں، اور امریکا ان کا ہمیشہ احترام کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے بیان پر برطانیہ میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس پر وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اسے برطانوی فوجیوں کی توہین قرار دیتے ہوئے امریکی صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔