کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ
Web Desk
4 September 2026
ماحولیاتی تحقیق کاروں نے ایک حیران کن مطالعے میں خبردار کیا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما اور ان کا عملہ نیپال کے ‘کھمبو گلیشیئر’ پر واقع بیس کیمپ کی برف کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ریسرچ جرنل ریجنل انوائرنمنٹل چینج میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بیس کیمپ میں روزمرہ ایندھن کا استعمال اور گلیشیئر پر براہِ راست انسانی پیشاب (یورین) سالانہ 2,500 ٹن سے زائد برف اور گلیشیئرز کو پگھلانے کا سبب بن رہا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ہزاروں کوہ پیماؤں، گائیڈز اور سپورٹنگ اسٹاف کی آمد سے بیس کیمپ ایک عارضی بستی کا روپ دھار لیتا ہے، جہاں ایسپریسو کیفے، لارج سکرین ٹی وی، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور گرم شاورز جیسی تجارتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جو ماحولیاتی نقطۂ نظر سے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ
4 September 2026
بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ
4 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان
4 September 2026
’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا
4 September 2026