حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
Web Desk
4 September 2026
حکومتِ پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام میں جامع اور تاریخی اصلاحات لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتوں کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا عبوری ہدف مقرر کر دیا ہے۔ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین سے متعلق کمیٹی (Petroleum Pricing Committee) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مارکیٹ سے منسلک کرنے کی تجاویز اور ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔ اس نئے فریم ورک کے تحت مستقبل میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) اپنی قیمتیں خود طے کرنے میں آزاد ہوں گی، جس سے مارکیٹ میں کھلی مسابقت کا ماحول پیدا ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026