متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری، ہادی علی کومجموعی طورپر 17، 17سال قید، 3کروڑ 60لاکھ روپے جرمانہ
Web Desk
24 January 2026
اسلام آباد کی مقامی نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کےجج افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان پر پیکاایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ اسی ایکٹ کے سیکشنن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔پیکا سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری اورہادی علی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیاتھا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026