بانی پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ کی انویسٹی گیشن میں تعاون نہیں کر رہے
Web Desk
24 January 2026
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ کی انویسٹی گیشن میں تعاون نہ کرنے کے باعث این سی سی آئی اے نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹس پر دو الگ انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں، جو اب بھی زیر التوا ہیں۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں متعدد بار انویسٹی گیشن کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی نے انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون سے انکار کیا، اور ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
20 November 2026
معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی
20 November 2026
کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
20 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026