LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ محفوظ

Web Desk

24 January 2026

اسلام آباد: نجف حمید، جو کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی (FIA) کے ایک مقدمے میں مطلوب ہیں، کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے نجف حمید کی کسٹڈی ضروری ہے، لہٰذا عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت خارج کی جائے۔

دفاع کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے اصل شکایت کنندہ نے پیش ہو کر بیان دے دیا ہے کہ اس کا معاملہ طے پا گیا ہے اور شکایت کنندہ مزید کیس نہیں چلانا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ 16 سال میں اگر تفتیش نہیں ہو سکی تو اب کیا تفتیش کی جائے گی اور سرکاری زمین کا کوئی معاملہ بھی کیس میں شامل نہیں ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کی درخواست خارج کی جائے، کیونکہ عدالتی حکم نامے میں اس بات کی تصدیق موجود ہے کہ ضمانت کے وقت اے ڈی لیگل عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔