LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین میں امن معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے: صدر پوتن وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی ذخائر 22 ارب 52 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے لیے امریکی امپیکٹ ایوارڈ سیرت النبیؐ تمام انسانیت کے لیے رہنمائی اور رحمت کا سرچشمہ ہے، عطا تارڑ عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم روس کبھی یورپ کے پیچھے پابندیاں اٹھوانے کیلئے نہیں بھاگے گا: سرگئی لاوروف روس کا دورِ مشرق ایشیا پیسیفک کے ساتھ تعاون کا اہم مرکز بنے گا: صدر پوتن شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت آزاد کشمیر کی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات

Web Desk

24 January 2026

متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں امریکا، روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان ابوظبی میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔ عالمی ذرائع کے مطابق اس سہ فریقی بات چیت کو موجودہ عالمی حالات میں ہائی پروفائل سفارتی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مذاکرات کا مقصد یوکرین میں جاری کشیدگی کو کم کرنا اور سیاسی حل کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تینوں ممالک کے نمائندوں نے یوکرین جنگ سے جڑے اہم سیاسی اور انسانی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ عرب امارات نے اس بات چیت میں غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر کلیدی کردار ادا کیا اور فریقین کو بات چیت کی میز پر لانے میں سہولت فراہم کی۔