آئی ایم ایف سربراہ شہباز حکومت کی معاشی اصلاحات کی معترف
Web Desk
23 January 2026
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کی کھل کر تعریف کی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے احترام کرتی ہیں اور یہ ان کی خاص پہچان ہے کہ وہ جس کام کا عزم کر لیتے ہیں، اسے مکمل کیے بغیر نہیں چھوڑتے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جن میں پہلے سے طے شدہ معاشی اہداف کے حصول اور آئندہ ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت سنجیدگی کے ساتھ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
کرسٹالینا جورجیوا کے مطابق حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں اور پہلی بار پاکستان میں واضح بجٹ نظم و ضبط دکھائی دے رہا ہے، جبکہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026