پی آئی اے کا کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک
Web Desk
13 January 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی ایئر ٹو ریل شراکت داری قائم کر لی ہے، جس کے تحت مسافروں کو ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر کینیڈا کی پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے ملک کے 8 بڑے شہروں تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔
اسی طرح برطانیہ میں مانچسٹر اور لندن جانے والے مسافر ایسیس ریل سروس کے ذریعے 50 سے زائد شہروں تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔
پی آئی اے کے مطابق اس سہولت کے تحت مسافر ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس، باضابطہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس اشتراک کا مقصد مسافروں کو گھر کی دہلیز تک آرام دہ اور مربوط سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جس سے وقت کی بچت اور سفر مزید آسان ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
اپوزیشن کمیٹی میں متفق تھی، ایوان میں ڈرامے بازی کی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترامیم پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی گفتگو
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026