LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ثقافتی شام کا انعقاد، بنگالی موسیقی اور رقص توجہ کا مرکز رہے بابوسر ٹاپ روڈ تین روزہ بندش کے بعد ٹریفک کے لیے بحال بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کا نوٹم جاری سان فرانسیسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق اسحاق ڈار کی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں: وفاقی وزیر بحری امور ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

ایران میں مظاہرین پر تشدد بند کیا جائے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ مطالبہ

Web Desk

9 January 2026

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں اور سکیورٹی فورسز کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکام سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران میں جاری کشیدہ صورتحال پر فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف تشدد سے گریز کریں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی آبادی کا تحفظ کریں اور آزادیٔ اظہار اور پُرامن اجتماع کے حق کو یقینی بنائیں، تاکہ عوام کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے بنیادی حقوق استعمال کر سکیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز امریکی صدر نے بھی ایک انٹرویو کے دوران خبردار کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو ایران کو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاری ہیں۔ غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔ مظاہروں کے دوران اب تک 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں متعدد سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔