LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ثقافتی شام کا انعقاد، بنگالی موسیقی اور رقص توجہ کا مرکز رہے

Web Desk

17 October 2026

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) اسلام آباد میں ایک پروقار اور رنگا رنگ ’بنگلہ دیشی ثقافتی شام‘ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ایونٹ میں 15 رکنی بنگلہ دیشی ثقافتی وفد نے حصہ لیا جس نے موسیقی، انفرادی گائیکی اور روایتی بنگالی رقص پر مبنی دلکش پرفارمنسز پیش کر کے اپنے ملک کی ثقافتی رنگا رنگی کی خوبصورت عکاسی کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی، پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان اور سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسد رحمان گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی اور سیکرٹری اسد رحمان گیلانی نے بنگلہ دیشی فنکاروں کے فن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دونوں برادر ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی روایات اور مشترکہ تاریخ کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ سیکرٹری ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے روابط (People-to-People Contacts) کو مزید مضبوط کرنے کے لیے براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور ثقافتی تعاون کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔