LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بابوسر ٹاپ روڈ تین روزہ بندش کے بعد ٹریفک کے لیے بحال

Web Desk

17 October 2026

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں اور سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کہ شدید برف باری کے باعث تین روز سے بند بابوسر ٹاپ روڈ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے برف ہٹائے جانے کے بعد ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے حکام اور پولیس کے مطابق بابوسر ٹاپ کے علاقے میں حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے شاہراہ پر برف کی موٹی تہیں جم گئی تھیں، جس کے باعث دونوں اطراف سے ہر قسم کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔ تاہم این ایچ اے عملے کی انتھک کوششوں کے بعد سڑک کو صاف کر کے گلگت اور مانسہرہ/کے پی کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔

حکام اور پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق بابوسر ٹاپ روڈ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر روزانہ شام 4 بجے تک ہی کھلی رہے گی، جبکہ شام 4 بجے کے بعد شدید دھند، کُہر اور برفانی پھسلن کے خطرات کی وجہ سے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث سفر سے قبل سڑک کی تازہ ترین صورتحال لازمی معلوم کریں اور مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔