LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کا نوٹم جاری

Web Desk

17 October 2026

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیا باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جاری کردہ نئے نوٹم کے تحت بھارتی ایئرلائنز اور پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود پر عائد پابندی کو 27 نومبر 2026ء کی صبح 5 بجے تک کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی اے اے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت بھارتی پروازیں مقررہ تاریخ اور وقت تک پاکستان کے ایئر اسپیس کا استعمال نہیں کر سکیں گی، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بین الاقوامی اور خطے کی دیگر پروازوں کے لیے طویل متبادل روٹس استعمال کرنا پڑیں گے۔