LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں

Web Desk

17 October 2026

چین کی ایک عدالت نے نرسری سکول (کنڈرگارٹن) کی مالکن اور اس کے عملے کے پانچ ارکان کو 200 سے زائد بچوں کو سیسے (Lead) سے آلودہ زہریلی خوراک دینے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور سخت قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ گانسو کے شہر تیان شوئی میں واقع نرسری کی مالکن لی ہوئی فانگ کو غیر قانونی طور پر زہریلی اور انتہائی نقصان دہ خوراک تیار کرنے و فروخت کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ اس کے 500,000 یوان کے ذاتی اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق جولائی 2025ء میں نرسری کے 247 بچوں اور عملے کے ارکان کی طبعیت خراب ہونے پر جب طبی معاینہ کیا گیا تو ان کے خون میں سیسے (لیڈ) کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ پائی گئی۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ نرسری کے باورچی کھانوں کی رنگت اور ظاہری شکل کو زیادہ دلکش بنانے کے لیے ناقابلِ استعمال اور زہریلے پینٹ (Paint) کو بطور فوڈ کلر استعمال کر رہے تھے، جس پر واضح طور پر تحریر تھا کہ اسے خوراک میں شامل کرنا سخت منع ہے۔