شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ
Web Desk
17 October 2026
شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک بار پھر تجارتی آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں بحری سلامتی اور کشیدگی سے متعلق خدشات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق آئل ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جُبیل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور ایک چھوٹی کشتی سے بحری جہاز پر راکٹ فائر کیا گیا، جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب سعودی زیرِ قیادت عرب فوجی اتحاد نے حوثی ملیشیا کی سمندر کے راستے اسلحہ سمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی تحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثی ملیشیا نے بحری راستے سے اسلحے کی کھیپ یمنی صوبے حدیدہ کے ساحل پر منتقل کی تھی جسے بعد میں ملٹری گاڑیوں کے ذریعے مختلف جزائر تک پہنچایا جا رہا تھا۔ عرب اتحاد کے جیٹ طیاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ لے جانے والی ان تمام فوجی گاڑیوں کو شدید فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026