تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک
Web Desk
17 October 2026
پاک افغان سرحد پر واقع تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور متعدد اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے یہ فائرنگ خارجی دہشت گردوں کو پاک افغان سرحد پار کرانے (دراندازی) کی کوشش کے دوران کی گئی۔ پاک فوج نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے مؤثر جواب دیا اور اپر کرم سیکٹر میں آرٹلری فائر کے ذریعے افغان طالبان کی اہم ‘ٹاپسر پوسٹ’ اور ‘شپولا بیس کیمپ’ کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی گولہ باری سے شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور خوف و ہراس کے باعث طالبان اہلکار اپنی ایک سرحدی پوسٹ بھی خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں۔
سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے دہرایا ہے کہ پاک فوج ملکی خودمختاری، سرحدوں کی حفاظت اور علاقائی سلامتی کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پُروعزم ہے اور کسی بھی قسم کی دراندازی یا بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026