فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں: وفاقی وزیر بحری امور
Web Desk
17 October 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی مچھلی اور دیگر سمندری مصنوعات (Fish Products) کی برآمدات تاریخی طور پر 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو مقررہ سالانہ ہدف 500 ملین ڈالر سے 68 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ برآمدات میں یہ نمایاں اضافہ ملکی تجارتی سرگرمیوں کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سی فوڈ کی برآمدات میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 74 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جنید انوار چودھری نے مزید کہا کہ حکومت ملکی برآمدات اور برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نئے سمندری راستے کھول رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یورپ جانے والے ٹیکسٹائل و گارمنٹس برآمد کنندگان کے لیے براہِ راست شپنگ سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے، جس سے یورپی منڈیوں تک مال کی بروقت ترسیل ممکن ہوگی اور بحری مال برداری کے اخراجات میں بھی واضح کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026
روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا
19 October 2026
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
19 October 2026
امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ
19 October 2026
امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا
19 October 2026