اسحاق ڈار کی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت
Web Desk
17 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو بہتر بنانے، ملکی برآمدات میں تنوع لانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو آسان و محفوظ بنانے کی حکمتِ عملی پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرحد پار اور علاقائی تجارت کی راہ میں حائل طریقہ کار کی پیچیدگیوں اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملکی معاشی استحکام اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان قریبی اور مضبوط رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ تجارتی مواقع کو ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے فوری طور پر قابلِ عمل تجاویز تیار کی جائیں اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے
متعلقہ عنوانات
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026
روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا
19 October 2026
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
19 October 2026
امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ
19 October 2026
امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا
19 October 2026