ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
Web Desk
17 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے کونسل کے 28ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ای سی او وزرائے کونسل کا دو روزہ اہم اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کے لیے نائب وزیراعظم نے مجوزہ پروگرامز، سفارتی انتظامات اور سیکورٹی فراہم کرنے والے اداروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم میں پاکستان کے کلیدی کردار اور خطے کی معاشی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتی کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ اجلاس کے باوقار اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں اور باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
18 October 2026
ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین
18 October 2026
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی
18 October 2026
ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش
17 October 2026
پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے
17 October 2026
یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے
17 October 2026
یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی
17 October 2026
مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
17 October 2026