LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

پاکستانی طلبہ کیلئے چین میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

Web Desk

9 January 2026

پاکستانی طلبہ کے لیے چین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک اہم اور سنہری موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے، جن کے تحت پاکستانی طلبہ مختلف تعلیمی شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اسکالرشپ میں فری ٹیوشن فیس، رہائش، میڈیکل سہولیات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے، جس کے باعث طلبہ کو دورانِ تعلیم کسی مالی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔

درخواستوں کا عمل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جبکہ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کر کے جمع کروائیں۔