LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

BYDنیو انرجی وہیکلز کی عالمی فروخت میں پہلے نمبر پر، پاکستان میں بھی زبردست پذیرائی

Web Desk

7 January 2026

نیو انرجی وہیکلز (NEVs) بنانے والی عالمی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) سال 2025 کے دوران فروخت کے اعتبار سے ایک بار پھر دنیا میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بی وائی ڈی نے سال 2025 میں دنیا بھر میں 46 لاکھ سے زائد نیو انرجی وہیکلز فروخت کیں۔

بی وائی ڈی کے مطابق، 2025 کے دوران پہلی بار ایک ہی سال میں بیرونِ ملک فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئی، جو کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اس موقع پر بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان کا کہنا تھا کہ سال 2025 بی وائی ڈی کے لیے ایک فیصلہ کن سال ثابت ہوا، جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی بی وائی ڈی کی گاڑیوں کو صارفین کی جانب سے شاندار اور مثبت ردِعمل ملا ہے۔