27ویں ترمیم آئین پر حملہ،یہ 9/11 کی طرح ہے،ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے،محمود اچکزئی
Web Desk
9 November 2025
آئین تحفظ پاکستان کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چھٹی کے دن آئین اور ملک کی بنیادوں پر حملہ کیا گیا ہے، جسے انہوں نے 9/11 سے تشبیہ دی۔ انہوں نے حکومت و پارلیمانی عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اچکزئی نے کہا کہ فرد واحد کی مضبوطی پاکستان کو نہیں بچائے گی اور اس حملے کو ملک کی بنیادوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے سب کو خبردار کیا کہ اس سے پارلیمنٹ اور آئینی عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اسکول کے بچے اپنے حقوق کے لیے باہر آئیں گے تو گولیاں کیوں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے نعرے شروع کئے جائیں گے اور آج کا نعرہ ہوگا،ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے۔ اچکزئی نے مزید کہاآج سے تحریک تحفظِ پاکستان کا احتجاج شروع کیا جا رہا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی کسی ذاتی دشمنی کا مسئلہ نہیں، یہ ملک کے آئینی تحفظ اور بنیادوں کی بات ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پر بغیر انتخاب کے ایک بد بخت ٹولہ قابض ہو چکا ہے، جبکہ خود وہ اور ان کے ساتھی اس ملک سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملکی آئین کے دفاع کا متعدد مرتبہ حلف دلایا گیا اور عوام میں جاری جھوٹے پروپیگنڈےغلط تاثر پیدا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
6 November 2026
بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
6 November 2026
پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
6 November 2026
حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ
6 November 2026
روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ
6 November 2026
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026