27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے بھاری اکثریت کے ساتھ منظور
Web Desk
10 November 2025
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھاری اکثریت سے دے دی۔ حکومت ترمیمی بل کو ایوانِ بالا سے باآسانی منظور کرانے میں کامیاب رہی۔
ترمیمی بل کے حق میں 64 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ اپوزیشن کی صفوں میں تقسیم واضح نظر آئی، کیونکہ اپوزیشن کے دو ارکان پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس سے حکومت کو اضافی حمایت حاصل ہوئی۔
ووٹنگ کے دوران مجموعی اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا، تاہم واک آؤٹ کے باوجود بل کی منظوری میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئی۔
بل کی منظوری کے بعد حکومتی بینچز میں اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا
29 September 2026
غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ
29 September 2026
ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ
29 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ
29 September 2026
ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار
29 September 2026
امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ
29 September 2026
احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
29 September 2026
گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی
29 September 2026