LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سینیٹ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

Web Desk

11 November 2025

اسلام آباد: سینیٹ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیرِ قانون ایوان زیریں میں 27ویں آئینی ترمیم کو زیرِ غور لانے اور فوری منظوری کی تحریک پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم 64 اراکین کی حمایت سے منظور کی۔

ترمیم کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے تحت ملکی دفاع اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہوگا اور وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی۔ اس عدالت پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ ججز کی اہلیت، تقرری اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیلِ نو سے متعلق شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کی توثیق پر 27ویں آئینی ترمیم فوری طور پر نافذالعمل ہوجائے گی۔

دوسری جانب ایجنڈے میں سائبر کرائم میں 35 فیصد اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس، شہریوں کے واٹس ایپ اور حساس معلومات کی ہیکنگ کے معاملات بھی شامل ہیں۔