LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ ایم کیو ایم کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا سے متعلق حکومتی فیصلوں کی حمایت کا اعلان صنعا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری، شہریوں کو مخصوص علاقے خالی کرنے کی ہدایت کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ ایران سفارتکاری کیلئے تیار، امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے، کاظم غریب آبادی

27ویں ترمیم آئین پر حملہ،یہ 9/11 کی طرح ہے،ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے،محمود اچکزئی

Web Desk

9 November 2025

آئین تحفظ پاکستان کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چھٹی کے دن آئین اور ملک کی بنیادوں پر حملہ کیا گیا ہے، جسے انہوں نے 9/11 سے تشبیہ دی۔ انہوں نے حکومت و پارلیمانی عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اچکزئی نے کہا کہ فرد واحد کی مضبوطی پاکستان کو نہیں بچائے گی اور اس حملے کو ملک کی بنیادوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے سب کو خبردار کیا کہ اس سے پارلیمنٹ اور آئینی عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب اسکول کے بچے اپنے حقوق کے لیے باہر آئیں گے تو گولیاں کیوں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے نعرے شروع کئے جائیں گے اور آج کا نعرہ ہوگا،ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے۔ اچکزئی نے مزید کہاآج سے تحریک تحفظِ پاکستان کا احتجاج شروع کیا جا رہا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی کسی ذاتی دشمنی کا مسئلہ نہیں، یہ ملک کے آئینی تحفظ اور بنیادوں کی بات ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پر بغیر انتخاب کے ایک بد بخت ٹولہ قابض ہو چکا ہے، جبکہ خود وہ اور ان کے ساتھی اس ملک سے محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملکی آئین کے دفاع کا متعدد مرتبہ حلف دلایا گیا اور عوام میں جاری جھوٹے پروپیگنڈےغلط تاثر پیدا کر رہے ہیں۔