LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

190ملین پاؤنڈ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپیل پر مزید مہلت دینے کا حکم، سماعت 18 جون تک ملتوی

Web Desk

21 May 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے مہلت دیتے ہوئے کارروائی 18 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو پاور آف اٹارنی فوری طور پر پراسیس کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر وکیل سلمان صفدر طبی وجوہات کے باعث دستیاب نہ ہوں تو ایسی صورت میں متبادل وکیل دلائل پیش کرے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر اپیل پر دلائل پیش نہ کیے گئے تو عدالت دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنائے گی۔

یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران جاری کیا۔