امریکا کے زیرقبضہ جہازپرموجود 11پاکستانی،20ایرانی واپس آگئے، اسحاق ڈار
Web Desk
15 May 2026
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہازپرموجود 11 پاکستانی اور 20ایرانی واپس آگئے۔
سوشل میڈیاپر بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الحمدللہ!11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکی تحویل میں لے گئے جہازوں پر سوار افرادکی پاکستان کے ذریعے واپسی ہوئی، تمام پاکستانی اور ایرانی شہری محفوظ اور خیریت سے وطن پہنچے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگاپور کے تعاون سے پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی روانگی مکمل ہوئی، سنگاپور سے بینکاک پہنچنے کے بعد خصوصی پرواز اسلام آباد روانہ ہوئی۔
اسحاق ڈارنے کہاکہ ایرانی شہریوں کو بھی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے، اُنہوں نے سنگاپورحکومت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا پاکستان پر اعتماد قابلِ قدر ہے، امریکا کا 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں تعاون قابل ستائش ہے، تھائی لینڈ حکومت نے بینکاک ٹرانزٹ میں سہولت فراہم کی۔
متعلقہ عنوانات
خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
31 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد
31 August 2026
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
31 August 2026