LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک دہشت گردی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: بلاول بھٹو سانحہ پشاور کے بعد اسکولوں کے معائنے کا عمل شروع ، کئی عمارتیں خستہ حال قرار پنجاب میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار، لائیوسٹاک برآمدات میں 43 فیصد اضافہ انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری

متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد

Web Desk

30 October 2025

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جس دوران عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے صحتِ جرم سے انکار پر اگلی سماعت کے لیے استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا۔
مزید برآں، عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو ضمانتی مچلکے دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔