LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ ایپسٹین سے روابط ، ناروے کے وزیراعظم سمیت 11 وزراء پارلیمنٹ میں طلب برطانیہ کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ مفت حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز مصر: 1700 سال قدیم پراسرار مقبرہ دریافت حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا

سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں حالات کشیدہ،نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز نے دوہزار سے زائد افراد کو قتل کردیا۔

Web Desk

30 October 2025

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سوڈانی فوج نےالزام عائد کیاہلاکتیں 26اور 27اکتوبر کو ہوئیں،جن میں زیادہ ترخواتین اوربچےشامل تھے،سوڈانی فوج نےتصدیق کی ہے کہ آر ایس ایف کےطویل محاصرے کے بعد وہ شہر سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

نئی رپورٹس کے مطابق ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے

الفاشر میں اجتماعی قتلِ عام کے شواہد حاصل کیے ہیں،آر ایس ایف نے 17 ماہ کے محاصرے کے بعد الفاشر پر قبضہ کرلیا ہے جو دارفور میں فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔

سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امدادی اداروں نے جنسی تشدد، شہریوں پر فائرنگ اور گھروں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد سوڈان کے دوبارہ تقسیم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا الفاشر میں نسلی بنیادوں پربڑے پیمانے پرقتل و غارت اورمظالم کے خطرات بڑھ رہے ہیں،دوسری جانب سعودی عرب، مصر، قطر، ترکیہ اور اردن نے سوڈان میں ہونے والے مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔